نریندر مودی ابھی تک نرسری کے طالب علم ہیں، کانگریس رہنما سلمان خورشید

اسٹاف رپورٹ

نئی دہلی : بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کانگریس کے نشانے پر آگئے ہیں، بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کہتے ہیں کہ مودی ابھی تک نرسری کے طالب علم ہیں جبکہ بی جے پی نے سلمان خورشید کا بیان توہین عدالت قرار دیا۔

سیکڑوں مسلمانوں کے قاتل سابق وزیراعلیٰ گجرات نریندر مودی تو اپنی کارکردگی کی بنیاد پر  بھارتی وزیراعظم بننے کے امیدوار ہیں، ان  کا فیصلہ تو گجرات ہائیکورٹ کرے گی مگر انتخابی مہم ان کیلئے کھلی کچہری بن کر رہ گئی ہے۔

عام آدمی کے بعد خاص آدمی نے بھی ان کیخلاف محاذ گرم کر رکھا ہے، وزیر خارجہ سلمان خورشید کہتے ہیں مودی کو عدالت نے بے گناہ قرار نہیں دیا، ابھی کیس ختم نہیں ہوا۔

بی جے پی کی طرف سے فوری رد عمل آیا، مودی کے ترجمان نے سلمان خورشید پر عدالت کی توہین کا الزام داغ دیا۔

نریندر مودی پر الزام ہے کہ 2002ء میں گجرات مسلم کش فسادات کو روکنے کے بجائے انہوں نے انتہاء پسند ہندوؤں کی پشت پناہی کی، فسادات میں سیکڑوں مسلمان جاں بحق ہوئے تھے۔ سماء

dialogues

oprah

lovers

Tabool ads will show in this div