نہال ہاشمی کی سزاکےخلاف اپیل؛سپریم کورٹ نےبنچ تشکیل دےدیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کی سزا کے خلاف اپیل اورمردم شماری نتائج کے خلاف ایم کیو ایم کی درخواستوں پر سماعت کیلئے بنچ تشکیل دیدیے جن پرسماعت چھ مارچ کوہوگی۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس عمرعطاء بندیال اورجسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بنچ دونوں درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ نہال ہاشمی نے ایک ماہ قید اور پچاس ہزار جرمانے کیخلاف اپیل دائر کی تھی۔ دوسری جانب مردم شماری کے نتائج کیخلاف ایم کیو ایم کی درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کیے تھے۔ چیف جسٹس نے چیمبر اپیل پرسماعت کے دوران درخواست اعتراضات سمیت کھلی عدالت میں مقرر کرنے کا حکم دیا تھا۔ ایم کیو ایم کی جانب سے درخواست فاروق ستار کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ سماء
SUPREME COURT OF PAKISTAN
Nehal Hashmi
census 2017
تبولا
Tabool ads will show in this div