ایم کیو ایم نے ن لیگ کی حمایت کا اعلان کردیا

اسلام آباد : سینیٹ انتخابات سے پہلے نون لیگ نے رابطے تیز کردیئے ہیں، وزیراعظم کی فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی جبکہ لیگی وفد نے ایم کیو ایم رہنماؤں کے ساتھ بھی بیٹھک لگائی، ڈاکٹر فاروق ستار نے ٹیکنو کریٹ نشست پر نون لیگ کی حمایت کا اعلان کردیا۔

سینیٹ انتخابات سے پہلے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے، نون لیگ نے رابطے تیز کردیئے، اسلام آباد میں وزیراعظم  شاہد خاقان عباسی سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی، جس میں کل کی پولنگ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

لیگی رہنماؤں کا وفد ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کیلئے پارلیمنٹ لاجز بھی پہنچا، ملاقات کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے سینیٹ انتخابات میں ٹیکنوکریٹ نشست پر نون لیگ کی حمایت کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ سینیٹ کی 52 نشستوں پر پولنگ کل قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں کے 136 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، مسلم لیگ ن کے سربراہ کی نااہلی کے باعث امیدواروں کو آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی ہے۔ سماء

ECP

PTI

ELECTION

SENATE

KPK

PUNJAB

POLLING

FAZAL UR REHMAN

Dr. Farooq Sattar

Tabool ads will show in this div