ترکی : مسافر بس اور ٹرین میں تصادم، 10 افراد ہلاک

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

انقرہ : ترکی میں مسافر بس اور ٹرین کے تصادم میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

ترکی کے جنوبی شہر مرسن میں بس فیکٹری ملازمین کو لے کر انڈسٹریل ایریا کی جانب جارہی تھی کہ ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار ٹرین کی زد میں آگئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثے میں 9 افراد موقع پر جبکہ ایک اسپتال میں دم توڑ گیا، واقعے میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سماء

CNIC

Karan Johar

Gaza

dubai

fms

Tabool ads will show in this div