پی ایس ایل 3؛سٹے بازوں کاکھلاڑیوں سےرابطے کاانکشاف

کراچی : پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں بھی سٹے بازوں کی خبریں زیرگردش ہیں۔

سماءکےمطابق پی سی بی ذرائع نے تصدیق کی ہےکہ پی ایس ایل تھری میں کھلاڑیوں سے بکیز نےرابطے کرنےکی کوشش کی۔

بورڈ کےاعلی ذرائع نےانکشاف کیاکہ واٹس ایپس کے ذریعے کئی کھلاڑیوں سے رابطے کیے گئے۔ بورڈاعلی ذرائع کےمطابق پی ایس ایل میں شرکت کرنےوالے کھلاڑیوں نے اینٹی کرپشن یونٹ کو بروقت مطلع کردیا۔

بورڈ اعلی ذرائع نے دعوی کیاکہ کسی بھی کھلاڑی نے بکیزکو کوئی جواب نہیں  دیا۔ تاہم پی سی بی نے مشکوک رابطہ کرنے  والوں کے گرد گھیراتنگ کردیاہے۔

اس سے قبل پچھلے ہفتے پی ایس ایل ایڈیشن ٹو میں اسپاٹ فکسنگ کے اہم کردار شاہ زیب حسن کےخلاف فیصلہ آیا تھا۔ شاہ زیب حسن پر ایک برس کی پابندی عائد کی گئی ۔ اس اسکینڈل میں خالد لطیف اور شرجیل خان بھی پابندی کاشکار ہوئے ہیں۔ سماء

PSL 3

Tabool ads will show in this div