سینیٹ انتخابات،الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کل ہونے والے سینیٹ انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا، تمام اراکین اسسمبلی کو سیکریٹریٹ کا کارڈ ساتھ لانا ہوگا، موبائل فون پولنگ اسٹیشن لانے پر مکمل پابندی عائد، بیلٹ پیپر اور ووٹ کی رازداری کو یقینی بنانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کل ہونے والے سینیٹ انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔ تمام اراکین اسمبلی کیلئے سیکریٹریٹ کارڈ ساتھ لانا لازم ہوگا، جب کہ موبائل فون پولنگ اسٹیشن لانے پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ بیلٹ پیپر اور ووٹ کی رازداری کو یقینی بنانا ہوگا۔

 

جاری کردہ جابطہ اخلاق کے مطابق مرتب کیے گئے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے تک جرمانہ اور6 ماہ سے 2 سال تک قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق بیلٹ پیپر پولنگ اسٹیشن سے باہر لے جانا ممنوع ہوگا، جعلی بیلٹ پیپر استعمال کرنے پر کارروائی ہوگی، ریٹرننگ افسر کو مجسٹریٹ کے اختیارات حاصل ہوں گے، غیر متعلقہ شخص کو بیلٹ پیپر دینے پر آر او فوری سزا سنا سکتا ہے۔

 

قوائد و ضوابط کے مطابق ریٹرننگ افسر کو بیلٹ پیپرمنسوخ کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا، بے قاعدگی اور بدنظمی پر آر او انتخابی عمل معطل کرسکے گا، پولنگ کے روز رینجرز اور ایف سی کو سیکیورٹی کیلئے تعینات کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سینیٹ کی 52 نشستوں پر پولنگ کل ہوگی، ن لیگی اراکین آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کے امیدوار آزاد حیثیت میں انتخاب لڑیں گے۔ چاروں صوبوں کی اسمبلیوں میں ہونے والی پولنگ میں سندھ اور پنجاب سے 12، 12جبکہ خیبرپختونخوا ہ اور بلوچستان سے 11، 11امیدواروں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ سماء

ECP

SENATE

code of conduct

POLLING

Senators

Tabool ads will show in this div