پی ایس ایل میں آج 2 ٹاکرے ہوں گے

شارجہ :پاکستان سپر لیگ کے تھرڈ ایڈیشن میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔ لاہور قلندرزکا سامنا اسلام آباد يونائيٹڈ سے ہوگا جبکہ ملتان سلطانز آج کراچي کنگز سے ٹکرائيں گے۔

پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں اب تک 10 میچزہوچکے ہیں۔ آج دومیچزکھیلے جائیں گے جن میں پہلا ٹاکرا کراچی کنگز اورملتان سلطان کا ہوگا۔ شارجہ میں کھیلے جانے والے اس میچ کا آغاز پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے ہوگا۔

اس میچ کی دلچسپ بات یہ ہے دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک ایک دوسرے کے مدمقابل نہیں آئیں۔ ملتان سلطانز کی قیادت شعیب ملک کر رہے ہیں جبکہ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم ہیں۔

کراچی کنگز نے اب تک کھیلے جانے والے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

دوسرامیچ

آج کا دوسرا معرکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اورلاہورقلندرزکا ہوگا۔ میچ کا آغازپاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے ہوگا۔ لاہورقلندرزکے لیے آج کا میچ نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اب تک اپنے تینوں میچز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی کمان مصباح الحق نے سنبھال رکھی ہے جبکہ برینڈن میکولم لاہور قلندرز کے سکندر ہیں۔

lahore qalandars

KARACHI KINGS

ISLAMABAD UNITED

psl 2018

Multan Sultans

Today's Matches

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div