ترکی،سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹوئٹرکی بندش نےہنگامہ کھڑاکردیا
انقرہ : ترکی میں ٹوئٹر پر پابندی کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے، وزیراعظم طیب اردوان نے پابندی کو ملکی سلامتی کے لئے ضروری قرار دیا ہے۔
ترکی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پابندی کا معاملہ وزیر اعظم رجب طیب اردوگان کی انتخابی ریلی پر چھایا ہوا ہے۔ شمال مغربی علاقے میں ہونے والے جلسے سے خطاب میں وزیر اعظم نے ٹوئٹر پر پابندی کے عدالتی حکم کا دفاع کیا۔
وزیر اعظم کے مطابق ٹوئٹر کو حکومت کے خلاف سازش کرنے اور بے بیناد الزامات سے عوام کے جذبات بھڑکانے کے لئے استعمال کیا گیا ۔ پابندی کے خلاف بین الاقوامی برادری کچھ بھی کہے انہیں اس کی پرواہ نہیں۔
ترک عدالت نے پرایوسی قوارنین کی خلاف ورزی پر گذشتہ ہفتے ٹوئٹر پر پابندی عائد کی تھی ۔ تاہم اپوزشن کا الزام ہے کہ ٹوئٹر پر حکومت کی طرف سے پابندی لگائی گئی ہے۔ سماء