آسٹریلوی ٹیم کو بحیرہ ہند میں لاپتا طیارے کے ٹکڑے نظرآگئے

Nov 30, -0001

سڈنی : آسٹریلیا کے طیارے کو تلاش کے دوران جنوبی بحیرہ ہند میں نئے ٹکڑے دکھائی دے گئے، آسٹریلوی وزیراعظم نے ملائشین ہم منصب کومطلع کردیا۔

لاپتہ ملائشین طیارے کی تلاش میں نئی پیشرفت سامنے آگئی، آسٹریلیا کے وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے ملائشین ہم منصب کو بتایا ہے کہ جنوبی بحیرہ ہند میں نئے گول اور بیضوی ٹکڑوں کی نشادہی ہوئی ہے۔ آسٹریلیا کے طیارے نے تلاش کے دوران یہ ٹکڑے دیکھے ہیں۔

آسٹریلیا کا ایک بحری جہاز ٹکڑوں کے قریب پہنچ چکا ہے، ایک ٹکڑا سبز اور سرمئی مائل جبکہ دوسرا ٹکڑا نارنجی ہے۔ سماء

Tabool ads will show in this div