پی ایس ایل 2018؛ پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

شارجہ: پاکستان سپر لیگ کے دسویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ کپتان ڈیرن سیمی کو ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کرنے پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔


شارجہ میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے دسویں میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آل راونڈر شین واٹسن کی بہترین اننگز کی بدولت 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز اسکور کیا۔ کوئٹہ کے بلے باز پاور پلے سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اور پاور پلے میں صرف 31 رنز بنا سکے۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا۔ کامران اکمل ابتدا ہی میں اس وقت آوٹ ہوگئے جب شین واٹسن کی گیند پر وہ جارحانہ اسٹروک کھیلنا چاہتے تھے تاہم فیلڈر کو کیچ دے بیٹھے۔ پشاور زلمی کے دوسرے آوٹ ہونے والے بیٹسمین ڈوئن اسمتھ تھے جو محمد نواز کی بال کو سمجھ نہ سکے اور 23 رنز بناکر کلین بولڈ ہوگئے۔

پی ایس ایل3: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پشاور زلمی کو 142 رنز کا ہدف

اس کے بعد محمد حفیظ اور تمیم اقبال کے درمیان 54 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس نے پشاور کو کوئٹہ کے ہدف کے قریب پہنچا دیا۔ حفیظ 29 رنز بناکر جان ہیسٹنگ کی گیند کا شکار ہوئے۔ اگلے آوٹ ہونے والے بلے باز تمیم اقبال تھے جو انور علی کی شاندار تھرو کا نشانہ بنے اور رن آوٹ ہوگئے۔ صابر رحمان بھی اچھیکارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور راحت علی کی گیند پر عمر امین کے ہاتھوں 11 رنز بناکر کیچ آوٹ ہوگئے۔

اس کے بعد پشاور زلمی کے انجرڈ کپتان ڈیرن سیمی نے 16 رنز کی اننگز کھیلی جس میں دو چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔ ڈیرن سیمی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ کوئٹہ کی جانب سے شین واٹسن، راحت علی، ہیسٹنگز اور محمد نواز ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پی ایس ایل میں کل دو میچز کھیلے جائیں گے جس کا پہلا میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان ہوگا جبکہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔ دوسرا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔ سماء

t20 match

PESHAWAR ZALMI

QUETTA GLADIATORS

psl 2018

Tabool ads will show in this div