پی ایس ایل3: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پشاور زلمی کو 142 رنز کا ہدف

شارجہ : پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 142 رنز کا ہدف دیا ہے، شین واٹسن 47 اور رائیلی روسو 37 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

پی ایس ایل 3 کے 10 میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرر اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے، شین واٹسن اور رائیلی روسو نے جارحانہ بیٹنگ آسٹریلوی آل راؤنڈر نے 32 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے 47 رنز بنائے، جنوبی افریقی بیٹسمین نے 25 گیندوں پر 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔

اسد شفیق 9، عمر امین 11، پیٹرسن 5، سرفراز احمد 17، محمد نواز 3 اور انور علی 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پشاور زلمی کی جانب سے عمید آصف، وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی نے 2، 2 شکار کئے۔

 

پاکستان سپر لیگ 3 کے میچ میں پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، کوئٹہ کی ٹیم بیٹنگ کررہی ہے۔

شارجہ میں پاکستان سپر لیگ 3 کے گروپ میچز کے دوسرے مرحلے کے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پشاور زلمی کی ٹیم میں ابتصام شیخ اور کرس جورڈن کی جگہ سمین گل اور شبیر رحمان کو جگہ دی گئی ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں رائیلی روسو کی واپسی ہوئی ہے، محمود اللہ کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

ڈیرن سیمی کہتے ہیں کہ گزشتہ میچ کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، ہمارے پاس اچھے کھلاڑی موجود ہیں آج کا میچ جیتنا چاہتے ہیں، حارث سہیل کی انگلی میں فریکچر کے باعث ان کی جگہ خالد عثمان کو شامل کیا ہے۔

سرفراز احمد بولے کہ اچھا ہے پہلے بیٹنگ کررہے ہیں، پچ اچھی لگ رہی ہے، 160 رنز سے زیادہ اسکور کرنے کی کوشش کریں گے، چھوٹے گراؤنڈ کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ اسد شفیق، شین واٹسن، عمر امین، کیون پیٹرسن، محمد نواز، سرفراز احمد، رائیلی روسو، جون ہیسٹنگ، حسن خان، انور علی اور راحت علی۔

پشاور زلمی کی ٹیم میں تمیم اقبال، کامران اکمل، ڈیوائن اسمتھ، محمد حفیظ، شبیر رحمان، خالد عثمان، ڈیرن سیمی، ثمین گل، عمید آصف، وہاب ریاض اور محمد اصغر شامل ہیں۔ سماء

PESHAWAR ZALMI

QUETTA GLADIATORS

sharja

PSL3

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div