شمع سینما حملے،مینجراورسیکیورٹی انتظامیہ تاحال روپوش

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
پشاور : پشاور کے شمع سنیماء میں گزشتہ روز ہونے والے دستی بم حملوں کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق دو سنیماؤں پر حملوں میں ایک ہی گروپ ملوث ہے۔

پشاور کے شمع سینما پر دستی بم حملوں کے حوالے سے تفتیش میں تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ تفتیشی ٹیم کے مطابق سنیماء کا منیجر اور سکیورٹی انتظامیہ تاحال روپوش ہیں، جنہوں نے واضح ہدایات کے باوجود سیکیورٹی انتظامات میں غفلت برتی۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 2 سے زائد ہوسکتی ہے جو فلم بینوں کے بھیس میں داخل ہوئے تھے،پہلا بم حملہ ہال کے اگلے حصے میں ہوا، جب بھگدڑ مچی تو دو دستی بم ایک ساتھ پھینکے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پکچر ہاؤس اور شمع سینما پر حملوں میں ایک ہی گروپ ملوث ہوسکتا ہے جن کی کارروائی کا طریقہ ایک جیسا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے شمع سینماء حملے میں تیرہ افراد جاں بحق اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ سماء

jharkhand

Tabool ads will show in this div