بارہ سالہ بچے کی جادوئی گائیکی؛ویڈیووائرل
ٹیلنٹ کسی کی میراث نہیں ہوتا لیکن وسائل کی کمی سے بعض اوقات باصلاحیت ترین افراد سامنےنہیں آ پاتے۔ سوشل میڈیا سے ایک فائدہ ضرور ہوا ہے کہ اس سے کئی افراد کو راتوں رات شہرت حاصل ہوگئی۔
اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ عرشمان نعیم کا شماربھی خداد داد صلاحیتیں رکھنے والے ایسے افراد میں ہوتا ہے جنہیں سوشل میڈیا کی وجہ سے راتوں رات پہچان مل گئی۔
عرشمان نعیم نے معروف پاکستانی گلوکارعاطف اسلم کا گانا ’’دل دیاں گلاں ‘‘ اس کمال مہارت سے گایا کہ موضوع بحث بن گئے۔عرشمان نے گانے کی ویڈیو اپنے فیس بک پیج پر شیئر کی تھی جو تیزی سے وائرل ہوگئی۔ ویڈیو کو اب تک ڈھائی لاکھ کے قریب افراد دیکھ چکے ہیں۔
کچی عمر کے اس پکے سروں والے گلوکار نے اپنے اکاؤنٹ پر بہت سے اور گانے بھی شیئر کررکھے ہی لیکن دل دیاں گلاں کی تو بات ہی کچھ اور ہے۔ عرشمان نے اپنا یو ٹیوب اکاؤنٹ بھی بنا رکھاہے۔
واضح رہے کہ عاطف اسلم نے یہ گانا بالی ووڈ فلم ’’ٹائیگرزندہ ہے‘‘ کے لیے گایا ہے جس کی شاعری ارشاد کامل جبکہ موسیقی وشال اور شیکھر نے ترتیب دی ہے۔