لیبیا کے مقتول رہنما قدافی کے بیٹے نے عوام سے معافی مانگ لی
اسٹاف رپورٹ
طرابلس : لیبیا کے مقتول رہنما معمر قذافی کے بیٹے سعدی نے لیبیا کی عوام سے معافی مانگی ہے۔
لیبیا کے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی ایک ویڈیو میں سابق رہنما کے بیٹے کو جیل سے معافی کی اپیل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں انہوں نے ملک کی سکیورٹی اور استحکام میں خلل ڈالنے کے لئے لیبیا کے عوام سے معافی مانگی ہے۔ چالیس سالہ سعدی کو نائجر سے رواں ماہ لیبیا منتقل کیا گیا تھا۔ وہ دو ہزار گیارہ کے انقلاب کے دوران نائجر فرار ہوگئے تھے۔ سما