شام : ادلب پر قبضے کیلئے باغیوں اور سرکاری فوج میں لڑائی جاری

اسٹاف رپورٹ
دمشق : شام کے شہر ادلب پر قبضے کیلئے باغیوں اور سرکاری فوج کی لڑائی جاری ہے، حسن نصر اللہ کہتے ہیں حزب اللہ نے شام میں مداخلت کرنے میں دیر کردی۔
شام کا شہر ادلب باغیوں اور فوج کے درمیان جنگ کا میدان بنا ہوا ہے، ادلب کو لتاکیہ سے جوڑنے والی شاہراہ پر باغیوں کا قبضہ ہے، جسے چھڑانے کیلئے فوج کی جانب سے بھرپور طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے
ادلب میں بھی سرکاری فوج کو باغیوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے، باغیوں کی توپیں سرکاری عمارتوں پر گولے برسارہی ہیں۔
 ادھر لبنان میں ٹیلی ویژن پر حامیوں سے خطاب میں حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ نے بشار الاسد کی حمایت کا عزم دہرایا، ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ نے شام میں مداخلت میں مزید تاخیر کی تو لبنان کا نام و نشان مٹ جائے گا۔
شام میں باغیوں کو فتح ہوئی تو صرف حزب اللہ نہیں بلکہ ہم سب کا نام و نشان مٹ جائے گا۔
ادھر جنگ زدہ علاقوں میں محصور افراد کی امداد کیلئے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیم ہلال احمر کے قافلے پہنچ رہے ہیں، 3 سالہ خانہ جنگی کے باعث شام میں ڈیڑھ لاکھ افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔ سماء

registered

mistake

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div