کراچی میں کچرا پھینکنے والے چار ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
کراچی: وزارت داخلہ کے احکامات پر عمل درآمد شروع ہوگيا، کراچي ميں ميں پوليس نے رات گئے کچرا پھینکنے والے چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرليا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں گھر سے باہر کچرا پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کرليا۔
کارروائیاں نیو کراچی، اجمیر نگری اور نبی بخش کےعلاقوں میں کی گئیں۔ ملزمان کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیر داخلہ سندھ نے کراچی میں مخصوص مقامات کے علاوہ گھر سے باہر کچرا پھینکنے پر پابندی عائد کی تھی۔ سماء
INTERIOR MINISTER
Police Arrest
garbage dumping
تبولا
Tabool ads will show in this div