فاروق ستار کے بیان پر بہادر آباد گروپ کا رد عمل آگیا
کراچی : کامران ٹیسوری کو پارٹی میں کون لایا؟، فاروق ستار کے بیان پر بہادر آباد گروپ کا ردعمل آگیا، وسیم اختر نے ڈاکٹر صاحب کے دعوے کی تصدیق کی اور نہ ہی تردید۔
کامران ٹیسوری کو ایم کیو ایم میں کون لایا؟، ڈاکٹر فاروق ستار نے سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں تہلکہ خیز انکشاف کیا تو بہادر آباد گروپ کا بی رد عمل آگیا۔
میئر کراچی وسیم اختر نے ڈاکٹر فاروق ستار کے دعوے کی تصدیق کی اور نہ ہی تردید، بولے کہ اگر ایسا ہے تو بھی فاروق ستار رابطہ کمیٹی کا فیصلہ مان لیں، انہیں چاہئے کہ اب رابطہ کمیٹی کا فیصلہ مان لیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ کیا عامر خان اور فروغ نسیم کی سفارشات کو پارٹی رد کرتی؟۔ سماء
BILAL AKBAR
FAROOQ SATTAR
PERVEZ MUSHARRAF
faroogh naseem
Kamran Tissori
Bahaddurabad Group
تبولا
Tabool ads will show in this div