فاروق ستار نے پارٹی آئین میں ترمیم کرنیوالے کا نام بتادیا

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے تہلکہ خیز انکشافات کردیئے، کہتے ہیں لفیٹیننٹ جنرل بلال اکبر کراچی کے ہیرو ہیں، فروغ نسیم کے مشورے پر کامران ٹیسوری کو ڈپٹی کنوینر بنایا اور انہی نے پارٹی آئین میں ترمیم کا مشورہ بھی دیا۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کئی تہلکہ خیز انکشاف کردیئے، کامران ٹیسوری کو ڈپٹی کنوینر بنانے اور پارٹی آئین میں ترمیم کرنے والے کا نام بتادیا۔

فاروق ستار کہتے ہیں کہ عامر خان کی سفارش اور بیرسٹر فروغ نسیم کے مشورے پر کامران ٹیسوری کو ڈپٹی کنوینر بنایا، انہی کی تجویز پر پارٹی آئین میں ترمیم کی، فروغ نسیم نے یہ بھی کہا کہ عامر خان کو فارغ کردیں، میرے پاس رائیٹنگ میں ثبوت موجود ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو کراچی کا ہیرو قرار دیا۔ بولے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے 12 مئی کا فيصلہ کرکے غلطی کی، اکبر بگٹی قتل بھی سنگین غلطی تھا۔ سماء

BILAL AKBAR

FAROOQ SATTAR

PERVEZ MUSHARRAF

faroogh naseem

Kamran Tissori

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div