اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 135 رنز کا ہدف

شارجہ : پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 135 رنز کا ہدف دیا ہے، سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، حریف ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بناسکی، رونکی 43 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے دبئی میں گروپ میچز کے پہلے مرحلے کے بعد شارجہ میں دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، حریف ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے، لیوک رونکی 43 رنز بنا کر نمایاں رہے، مصباح الحق 22 رنز بناسکے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے انور علی، راحت علی، ہیسٹنگ، حسن خان اور شین واٹسن ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کر سکے۔

Captain @SarfarazA_54 won the toss for @TeamQuetta and elected to bowl first #HBLPSL #DilSeJaanLagaDe #IUvQG pic.twitter.com/zP9snsx14T

اسلام آباد یونائیٹڈ میں کپتان مصباح الحق انجری کے بعد واپس آگئے ہیں، جنوبی افریقی آل راؤنڈر جے پی ڈومینی بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے، آج کے میچ میں صاحبزادہ فرحان اور آندرے رسل کو ریسٹ دیا گیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔ لیوک رونکی، چیڈوک والٹن، محمد آصف، مصباح الحق، جے پی ڈومینی، حسین طلعت، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد سمیع، رومان رئیس اور اسٹیفن فن۔

کوئٹہ نے رائیلی روسو اور آرچر کی جگہ محمود اللہ اور جون ہیسٹنگ کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے، دیگر کھلاڑیوں میں اسد شفیق، شین واٹسن، عمر امین، کیون پیٹرسن، سرفراز احمد، محمد نواز، حسن خان، انور علی اور راحت علی شامل ہیں۔ سماء

Abida Parveen

semi final

final match

Shehzad Roy

PSL season 3

psl 2018

Pakistan Super League 2018

Jason Derulo

PSL Third Edition

PSL 3 news

6 Teams

34 Matches

Pakistan Premier League

PSL Match Today

PSL 2018 FINAL

PSL 2018 Live Score Update

PSL 2018 live match

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div