چلی میں 8 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری
سانتیاگو: لاطینی امریکا کے ملک چلی کی ساحلی پٹی پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ جس کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی ۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت آٹھ ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کا مرکز چلی کے ساحلی علاقے میں دس کلو میٹر زیر سمندر تھا۔
زلزلے کے بعد لاطینی امریکی ملکوں میں سونامی وارننگ جاری کردی گئی ۔ چلی کی بحریہ کے مطابق، ساڑھے پانچ سے ساڑھے چھ میٹر اونچی لہریں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں ۔
زلزلے سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہے ۔ تاہم اب تک کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ایجنسیز