نہال ہاشمی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

راولپنڈی: مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ۔

رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ ایک ماہ قید ہوئی،میں نے اپیل کی،قید پوری ہوگئی،اپیل کی سماعت نہ ہوئی۔

نہال ہاشمی نے کہا کہ ڈرے ہوئے لوگ ہمیں کیاڈرائیں گے،گولی ماردوگےتوماردو،کیاپورے پاکستان کو گولیاں ماردوگے؟ہم جیلوں میں جانے سے نہیں ڈرتے،میرارزق میرےرب کےہاتھ میں ہے،75سال کے آدمی جیلوں میں بیٹھے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھےووٹ دے کرلوگوں نے ایوان میں بھیجا،کس قانون کے تحت پکڑا جارہا ہے،میں نے ججز یاعدلیہ کے خلاف بات نہیں کی تھی، دشمن سی پیک روکنے کے لئے سازشیوں کو استعمال کررہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نہ ڈرے گا نہ جھکے گا، عدلیہ بحالی تحریک کے لئے میں اور میرے بچے جیل گئے، یہ بابا رحمتے کون ہے بھائی؟ یہ جناح کا پاکستان ہے بابا رحمتے کا نہیں۔

واضح رہے کہ نہال ہاشمی کوتوہین عدالت کیس میں ایک ماہ قیدکی سزاہوئی تھی جنہیں آج اڈیالہ جیل سے رہائی مل گئی، سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی کو توہین عدالت کیس میں 5 سال کے لیے نااہل قرار دیا تھا جبکہ ایک ماہ قید کی سزا کےعلاوہ پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی تھی  ۔

SC

Senator

MPA

PUNJAB ASSEMBLY

CONTEMPT OF COURT

Asif Saeed Khosa

nehal hasmi

Tabool ads will show in this div