شام،الاذقیہ میں باغیوں سےلڑائی،کئی فوجی ہلاک،بچےبھی زخمی

اسٹاف رپورٹ
دمشق : شام کے قصبہ الاذقیہ میں باغیوں کے حملے میں کئی فوجی ہلاک ہوگئے، لڑائی کے دوران کئی بچے بھی زخمی ہوئے۔

شام کے قصبہ الاذقیہ کے علاقہ ملیہا میں شامی فوج اورباغی گروہ کے درمیان گھمسان کا رن پڑا، شامی فوج باغیوں کے حملے کا مؤثر دفاع نہ کرسکی، کئی فوجی باغیوں کے حملے میں مارے گئے۔

لڑائی کے دوران ایک بچی سمیت کئی بچے زخمی ہوئے، جنہیں پرائیوٹ گاڑیوں میں اسپتال منتقل کیا گیا، علاقہ ملبے کا ڈھیر بن گیا۔ شام میں خانہ جنگی کے نتیجے میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد جان گنوا چکے ہیں،جن کی اکثریت شہریوں پرمشتمل ہے۔ سماء

زخمی

crimes

Tabool ads will show in this div