خوف و دہشت کے سائے تلے افغان انتخاب اور سہمی خواتین ووٹرز

ویب ایڈیٹر
کابل : افغانستان میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے، پولنگ اسٹیشنز اور حساس مقامات پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ خواتین ووٹرز کیلئے قائم آٹھ  ہزار پولنگ اسٹیشنز پر ہزاروں افغان خواتین پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

افغانستان میں صدارتی انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے خطرات سے نمٹنے اور خواتین ووٹرز کو تحفظ  پہنچانے کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، کابل میں موسم بھیگا بھیگا ہے، تاہم حساس مقامات اور شاہراہوں پر سیکیورٹی کا سخت انتظام ہے۔ طالبان کی جانب سے دھمکیوں کے پیش نظر افغان سیکیورٹی فورسز کی اسنیپ چیکنگ جاری ہے، تاکہ پولنگ اسٹیشنز تک راستوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔

خواتین کیلئے مختص آٹھ ہزار پولنگ اسٹیشنز پر خواتین سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں، جنہیں انتخابات کے دوران سیکیورٹی کی خصوصی تربیت دی گئی ہے۔ افغان الیکشن کمیشن کے مطابق چالیس لاکھ خواتین رائے شماری کی اہل ہیں، جن میں سے پینتیس فیصد کی شرکت متوقع ہے۔ سماء

tests

mark

demand

Tabool ads will show in this div