سینیٹ : طالبان سے مذاکرات، آپریشن سے متعلق وزیراعظم کے بیان پر اپوزیشن برہم

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : طالبان سے مذاکرات کے بارے میں سینیٹ میں گرما گرم بحث ہوئی، ایم کیو ایم کے سینیٹر بابر غوری کہتے ہیں کہ ڈنڈا بردار شریعت قبول نہیں، کیا ایوان میں قائداعظم کی جگہ ملا فضل الله کی تصویر لگے گی، رضا ربانی کہتے ہیں وزیراعظم کے بیان سے مسلح افواج کا مورال پست ہوگا، اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ فوج کی صلاحیت کے بارے میں وزیراعظم بات کریں۔


سینیٹ اجلاس میں رضا ربانی نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعظم سے بیان منسوب کیا ہے کہ طالبان کے خلاف آپریشن کی صورت میں کامیابی کے صرف چالیس فیصد امکانات ہیں، یہ بیان مسلح افواج کا مورال پست کرنے کے مترادف ہے، ایم کیو ایم کے بابر غوری کا کہنا تھا کہ ایسی بات فوج کی تذلیل ہے، پاکستان میں ڈنڈے اور برقعے کی شریعت قبول نہیں۔


اعتزاز احسن نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم ایوان میں آکر مسلح افواج کی صلاحیت کے بارے میں خود بات کریں، افراسیاب خٹک نے کہا کہ کیسے مذاکرات ہیں کہ خون بھی بہہ رہا ہے اور بات چیت بھی جاری ہے، حاجی عدیل نے سوال کیا کہ حکومت نے کس قانون کے تحت 29 طالبان رہنماؤں کو افغانستان کے حوالے کیا۔


وزیراعظم، وزراء اور سیاستدانوں کے ٹیلی فون ٹیپ کئے جانے کے خلاف اے این پی کے حاجی عدیل کی تحریک استحقاق متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردی گئی، ایوان نے عورتوں کے قومی دن کے موقع پر قرار داد بھی متفقہ طور پر منظورکر لی۔ سماء

کے

پر

شوبز

سے

eid

bail

بیان

canadian

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div