افغان طالبان کی ووٹرزکوالیکشن سےدوررکھنےپرپیسوں کی پیشکش

ویب ایڈیٹر
خوست : افغان طالبان نے ووٹروں کو افغان صدارتی انتخاب میں حصہ نہ لینے پر پیسوں کی پیش کش کردی، افغان طالبان کا کہنا ہے کہ عوام کو الیکشن سے دور رکھنے کی کوشش کے طور پر انتخابی کارڈ کے بدلے شہریوں کو 5 ڈالر دیئے جائیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ننگرہار صوبے میں افغان طالبان نے ووٹروں کو ووٹنگ کارڈ سے دستبردار ہونے اور الیکشن سے دور رہنے پر پانچ ڈالرز کی پرکشش پیشکش کی، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ابتدا میں وہ یہ سمجھے کہ شاید طالبان صرف لوگوں کے ووٹ کارڈ چیک کرنا چاہتے ہیں، تاہم انھوں نے دیکھا کہ انہوں نے ووٹ کارڈ دینے والوں کو رقم بھی ادا کی۔ سماء

demand

Tabool ads will show in this div