امریکا کا شامی باغیوں کو ہتھیاروں کی سپلائی میں تیزی لانے کااعلان

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
واشنگٹن : امریکا نے شام میں حکومت کے خلاف برسر پیکار باغیوں کی فوج کو ہتھیاروں کی سپلائی بڑھانے اور اس عمل میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی فوجی ذرائع کے مطابق اوباما انتظامیہ شام کے باغیوں کو صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف لڑنے کے لئے ہتھیاروں کی سپلائی بڑھائے گی، تاہم باغیوں کو زمین سے فضا تک مار کرنے والے میزائل فراہم نہیں کئے جائیں گے۔

شامی حکومت کو توڑنے اور ملک کو تباہ کرنے کیلئے امریکا کوئی قصر نہیں چھوڑنا چاہتا، امریکا شام میں جنگجو باغیوں کے ذریعے شام کی حکومت کا تختہ الٹنے کے درپے ہے اور اس کیلئے وہ ہر حد پار کرنے لگا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق امریکی حکومت نے باغیوں کو جنگی تربیت دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ امریکی فوج اردن کے سرحدی علاقے میں باغیوں کو ٹریننگ دے گی۔ واضح رہے کہ شام میں گزشتہ چار سال سے جاری خانہ جنگی کے دوران ایک لاکھ چھتیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، اس جانہ جنگی سے کئی ہزار بچے بھی متاثر ہوئے ہیں۔ سماء

decision

fever

reasons

bankruptcy