افغان انتخابات،اوباما نے کامیاب انعقاد کو ایم سنگ میل قرار دیدیا

اسٹاف رپورٹ
واشنگٹن : افغانستان کے صدارتی الیکشن کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل اب بھی جاری ہے۔ امریکی صدر براک اوباما نے انتخابات کے کامیاب انعقاد کو اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔

افغانستان کے صدارتی انتخابات پر بھاری ٹرن آؤٹ پر مغربی رہنماؤں نے خوشی کا اظہار کیا ہے، افغان صدر حامد کرزئی نے اسے افغان عوام کی طرف سے جمہوریت کے لیے حمایت قرار دیا ہے۔ امریکا کے صدربراک اوباما نے افغان عوام اور الیکشن انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ افغان الیکشن کمیشن کے مطابق ایک کروڑ بیس لاکھ ووٹر میں سے ستر لاکھ سے زائد ووٹرزنے حقِ رائے دہی استعمال کیا، مقابلہ آٹھ امیدواروں کے درمیان تھا۔

کانٹے کا مقابلہ اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان رہا، ووٹوں کی گنتی ابھی جاری ہے۔ پہلے مرحلے میں کوئی امیدوار پچاس فیصد ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہوتا ہے تو سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو امیدواروں کے درمیان دوبارہ مقابلہ ہوگا۔ سماء

demand

hospitalised

Tabool ads will show in this div