بھارت میں عام انتخابات کا پہلا مرحلہ، 2 ریاستوں میں ووٹنگ مکمل

اسٹاف رپورٹ

نئی دہلی : بھارت میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، 2 ریاستوں کے 6 حلقوں میں الیکٹرانک مشینوں پر ووٹنگ ہوئی، پولنگ کا دوسرا مرحلہ 9 اپریل کو ہوگا۔

بھارت میں انتخابات کا آغاز ہوگیا، پہلے مرحلے میں ریاست آسام اور تری پورہ کے 6 حلقوں میں پولنگ ہوئی، جس کیلئے الیکٹرانک مشینوں کی مدد لی گئی، پہلی مرتبہ ووٹرز کسی بھی امیدوار کو نہ چننے کا 'آپشن' بھی دیا گیا ہے، 6 نشستوں کیلئے آزاد اور 10 سیاسی جماعتوں سمیت 64 امیدواروں میں مقابلہ ہوا۔

دوسری طرف دیگر علاقوں میں انتخابی مہم بھی جاری ہے، کرناٹکا میں کانگریس کے سربراہ گجرات کے قاتل نریندر مودی پر خوب برسے اور انہیں خواتین کے حقوق کا قاتل قرار دیا۔

بھارت میں 12 مئی کو پولنگ کا آخری مرحلہ ہوگا اور نتائج کا اعلان 16 مئی کو کیا جائے گا۔ سماء

steel

Tabool ads will show in this div