شام میں خانہ جنگی، پڑوسی ممالک میں پناہ گزینوں کو غذائی قلت کا سامنا

اسٹاف رپورٹ

دمشق : شام ميں جاری خانہ جنگی کے باعث پڑوسی ممالک ميں پناہ گزين شامی شہريوں کو غذائی قلت کا سامنا ہے، فنڈز کی کمی کے سبب اقوام متحدہ نے بھی خوراک کی فراہمی کم کردی۔

اقوام متحدہ کے ڈپٹی ڈائريکٹر برائے خوراک عامر عبداللہ نے شام ميں بڑھتے بحران کو اس کٹوتی کا ذمے دار قرار ديا ہے، عامر کے مطابق خانہ جنگی کے باعث پناہ گزينوں کی تعداد ميں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کا اثر شام کے پڑوسی ممالک ميں پناہ گزين شاميوں پر پڑرہا ہے۔

دوسری جانب ڈونر ممالک نے خوراک کيلئے 23 بلين ڈالر دينے کا وعدہ کيا تھا جس ميں سے صرف ڈيڑھ بلين ڈالر ہی وصول ہوئے ہيں۔ سماء

mistake

kalam

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div