جیل میں شرجیل میمن کی طبیعت بگڑگئی؛آپریشن ضروری قرار
کراچی: سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی۔ ڈاکٹرز نے فوری آپریشن ناگزیر قرار دے دیا۔
شرجیل میمن کا جناح اسپتال میں تين گھنٹے طبی معائنہ ہوا جس کے دوران مختلف ٹیسٹ کئے گئے۔
ڈاکٹروں نے اپني رپورٹ ميں کہا ہے کہ شرجیل میمن کے دائیں کاندھے اور پیر میں شدید تکلیف ہے اس لیے آپریشن تک شرجیل میمن کو اسپتال میں داخل کرنا ضروری ہے۔شرجیل میمن کو میڈیکل ٹیسٹ کے بعد واپس جیل منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نےمحکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب روپے کے کرپشن کیس میں سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن اوردیگر ملزمان پر 15 فروری کو فرد جرم عائد کی تھی۔