افغان صدارتی انتخاب میں دھندلی شکایات منظرعام پر آنے لگیں
اسٹاف رپورٹ
کابل : افغانستان میں صدارتی الیکشن میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ابتدائی نتائج کے اعلان کیلئے دوہفتے درکار ہوں گے، لیکن دھاندلی کی شکایات بڑھتی جارہی ہیں۔
افغانستان کے انتخابی کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک تین ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں جن کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ساٹھ فیصد بیلٹ باکس کابل پہنچ چکے ہیں، تاہم بدخشاں اور دیگر صوبوں سے اب تک بیلٹ باکس موصول نہیں ہوئے۔ ابتدائی نتائج چوبیس اپریل اورمکمل نتائج کا اعلان مئی کے وسط تک کیا جائے گا۔ سماء