کیویزکی سرزمین پربرطانوی جوڑے کاجادوبولنے لگا،ننھاشہزادہ بھی ہمراہ

اسٹاف رپورٹ

ویلینگٹن : برطانوی شہزادہ جارج نے نیوزی لینڈ میں بھی لوگوں کو اپنا گرویدہ بنالیا ہے، لوگ جارج کو دیکھتے رہے جبکہ شہزادے کی نظریں کھلونوں اور ماں کی نظریں شہزادے کا تعاقب کرتی رہیں۔

 

برطانوی شاہی خاندان کے ننھنے شہزادے جارج کو ولینگٹن میں نئے دوست مل گئے، گورنر ہاؤس میں ننھنے شہزادے کے اعزاز میں پلے پارٹی کا اہتمام کیا گیا تو ننھنے مہمان شہزادے کے ساتھ کھیلنے چلے آئے، جارج نے بھی خوب لطف اٹھایا۔

 

اس دوران کیتھرین کی نظریں جارج کا تعاقب کرتی رہی، جب کہ شہزادہ ولیم والدین کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف نظر آئے، تقریب میں شریک والدین ننھنے جارج کی ملنساری کے گن گاتے رہے۔

 

آٹھ ماہ کا شہزادہ جارج کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے، نیوزی لینڈ میں دس روز قیام کے بعد وہ آسٹریلیا کی بھی سیر کریں گے۔ سماء

objections

Tabool ads will show in this div