مریم اورنگزیب نے بھی عدالتوں پر سوال اٹھادیے

اسلام آباد: مريم اورنگزيب نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے کو پہلی درخواست پرحاضری سے استثنیٰ مل گيا، نواز شریف کو اہلیہ اور مریم نواز کو بیمار ماں سے ملنے کی بھی اجازت نہیں مل رہی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے احد چیمہ کی گرفتاری کو بھی پنجاب دشمنی قرار دیا، مريم اورنگزيب نےبھي عدالتوں پرسوال اٹھا ديے، پارلیمنٹ پرحملہ آور کو حاضری سے استثنیٰ مل گيا، مریم نواز کو بیمارماں سے ملنے کی اجازت نہیں مل رہی۔

عمران خان کو پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس سمیت تین مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ ملا تو ن لیگ کو اپنے ساتھ عدالتوں کا امتیازی سلوک نظر آنے لگا۔ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب عدالتوں پر برس پڑیں۔

وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جو پارلیمنٹ پر حملہ کرتا ہے پی ٹی وی پر حملہ کرتا ہے اس کو تاریخ پہ تاریخ اور استثنیٰ دیا جاتا ہے اور دوسری طرف جو ایک دن میں دو دفعہ پیش ہوتے ہیں آئین اور قانون کے تابع ہوتے ہیں بیٹی کو اپنی والدہ کی اور نواز شریف کی اپنی اہلیہ کی عیادت کے لیے استثنیٰ نہیں دیا جاتا۔

وزیر مملکت اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایک ایک روپے کا حساب پنجاب حکومت کے پاس موجود ہے ۔میں یہ سمجھتی ہوں جو لوگ ان پراجیکٹس کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں وہ پنجاب کے لوگوں سے دشمنی کررہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے نواز شریف کی نااہلی کے بعد ن لیگ کی صدارت کے لیے شہباز شریف کو موزوں ترین شخصیت قرار دے دیا۔ کہا کارکردگی کے لحاظ سے بھی پارٹی صدارت کے لیے ان سے زیادہ اہل کوئی اور نہیں۔ سماء

MARYAM AURANGZAIB

Nawaz Shariff

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div