پی ایس ایل 2018 : کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

 

دبئی :پاکستان سپر لیگ کے چوتھے روز کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 27 رنز سے شکست دے دی ۔

شاہد آفریدی اور عثمان خان کی عمدہ بولنگ کی بدولت 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم صرف 132 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

لاہور قلندرز مشکل میں 15 اوورز میں 6 وکٹ پر 116 رنز

لاہور قلندرز مشکل میں، 114 رنز پر چھٹی وکٹ گر گئی

لاہور قلندرز کے 14 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز

لاہور قلندرز کے 13 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز

لاہور قلندرز مشکلات کا شکار ہوگئی، 91 رنز پر پانچویں وکٹ بھی گر گئی، سہیل اختر 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، شاہد آفریدی کے تین شکار

عمر اکمل ایک بار پھر دھوکا دے گئے، 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، لاہور قلندرز کی چوتھی وکٹ  81 رنز پر گرگئی

لاہور قلندرز کی تیسری وکٹ بھی گر گئی، کپتان میک کولم، عماد وسیم کے گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے

لاہور قلندرز کی دوسری وکٹ بھی گر گئی، فخر زمان 19 رنز بنا کر شاہد آفریدی کی گیند پر آؤٹ

لاہور قلندرز کے 6 اوورز میں 68 رنز پر ایک کھلاڑی آؤٹ، ٹائمل ملز کے اوورز میں 16 رنز بنے۔

لاہور قلندرز کے 5 اوورز میں ایک وکٹ پر 52 رنز

لاہور قلندرز کے 3 اوورز میں 32 رنز پر ایک آؤٹ

لاہور قلندرز کی پہلی وکٹ ایک رن پر گر گئی، سنیل نارائن بغیر کوئی رن بنائے عثمان شنواری کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

لاہور قلندرز، کراچی کنگز کے 160 رنز ہدف کے تعاقب میں

کراچی کنگز کا لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف، آخری اوور میں 18 رنز بنے، روی بوپارہ نے 34 گیندوں پر 50 رنز کی ناقابل شکست ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ محمد عرفان جونیئر 12 گیندوں پر 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، لاہور قلندرز کے سہیل خان، یاسر شاہ اور سنیل نارائن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کراچی کنگز کے 19 اوورز میں 7 وکٹ پر 141 رنز، سہیل خان کے اوور میں 13 رنز بنے

 کراچی کنگز کے 17 اوورز میں 7 وکٹ پر 122رنز

کراچی کنگز کی ساتویں وکٹ 117 رنز پر گرگئی، شاہد آفریدی سہیل خان کو چھکا لگانے کے بعد آؤٹ

کراچی کنگز کی چھٹی وکٹ 110 رنز پر گرگئی، عماد وسیم 15 رنز بنا کر آؤٹ

کراچی کنگز کے 15 اوورز میں 5 وکٹ پر 95 رنز

کراچی کنگز کی پانچویں وکٹ 90 رنز پر گرگئی، محمد رضوان ایک رن بنا کر آؤٹ

کراچی کنگز کی چوتھی وکٹ 86 رنز پر گرگئی، کولن انگرام 28 رنز بنا کر آؤٹ

کراچی کنگز کے 11 اوورز میں 73 رنز پر 3 آؤٹ

کراچی کنگز کے 10 اوورز میں 68 رنز پر 3 آؤٹ

کراچی کنگز کے 6 اوورز میں 3 وکٹ پر 39 رنز

کراچی کنگز کی تیسری وکٹ بھی 36 رنز پر گرگئی، خرم منظور 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے

کراچی کنگز کی مسلسل دو گیندوں پر دو وکٹیں گر گئیں، یاسر شاہ کے اوور کی آخری گیند پر جو ڈینلی 28 رنز بنا کر جبکہ مستفیض الرحمان کی پہلی گیند پر بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے

خرم منظور اور جو ڈینلی کے درمیان 36 رنز کی اوپنگ شراکت قائم ہوئی

کراچی کنگز کا جاندار آغاز، 2 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 22 رنز

دبئی : پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے میچ میں کراچی کنگز، لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کررہی ہے۔ محمد عامر انجری کے باعث میچ سے باہر ہوگئے، ان کی جگہ عثمان شنواری کراچی کنگز کا حصہ ہوں گے۔

دبئی میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت لیا، عماد وسیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کپتان کراچی کنگز کا کہنا ہے کہ محمد عامر انجری کے باعث آج کا میچ نہیں کھیل رہے، ان کی جگہ عثمان شنواری ٹیم میں شامل ہوں گے۔

لاہور قلندرز نے عامر یامین کی جگہ آغا سلمان کو ٹیم کا حصہ بنالیا ہے، سماء

governor sindh

lahore qalandars

KARACHI KINGS

Renovation

National Stadium Karachi

psl 2018

PSL3

Pakistan Super League 2018

PSL 2018 live streaming

PSL 2018 scorecard

PSL 2018 live score updates

live score

Karachi Kings vs Lahore Qalandars

KKvsLQ

Karachi Kings vs Lahore Qalandars live score updates

PSL 2018 highlights

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div