عدنان پاشا نے ہوشیاری دکھادی، سندھ پولیس ہاتھ ملتی رہ گئی

کراچی : سندھ حکومت کو چيلنج کرنے والا عدنان پاشا سندھ پوليس سے ہوشياری کرگيا، پولیس ہاتھ ملتی رہ گئی، ملزم عدالت سے ضمانت کرا کر پتلی گلی سے نکل گیا۔

نشے کی حالت ميں قانون کو للکارنے والا بگڑا شہزادہ ہوش آنے پر بِل ميں جا چھُپا اور معافی مانگی، ليکن وزير داخلہ سندھ سہيل انور سيال نے سماء پر چيلنج قبول کيا اور ملزم کو رات تک گرفتار کرنے کا دعویٰ کيا۔

وزير داخلہ سندھ کا دعویٰ عدنان پاشا کی ہوشياری کے سامنے ہوا ہوگيا، عدنان پاشا کافی ہوشيار نکلا، بہرُوپ بدل کر سٹی کورٹ پہنچا، باآسانیضمانت کرائی اور پتلی گلی سے نکل گيا، سندھ پوليس سب اچھا کی ڈگڈگی بجاتی رہ گئی۔

سندھ پولیس کی اہلیت کا اندازہ اب بخوی لگایا جاسکتا ہے کہ اپنے پیٹی بھائی جعلی مقابلوں کے ماہر راؤ انوار کی گرفتاری عمل میں آئی اور نہ ہی شہریوں کی حفاظت پر مامور ادارے کو سر عام للکارنے والے کو پکڑا جاسکا۔ سماء

INTERIOR MINISTER

adnan pasha

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div