گل مکئی کا ایک اور اعزاز،اصلاحی خدمات پرگلوبل ٹریژر ایوارڈ

اسٹاف رپورٹ
آکسفورڈ : ملالہ یوسف زئی کو اصلاحی خدمات پر لندن میں گلوبل ٹریژر ایوارڈ سے نوازا گیا، امریکی فن کارہ سیلینا گومز نے تعلیم کے فروغ میں تعاون کیلئے گل مکئی کا ہاتھ تھام لیا۔

برطانیہ کی یونی ورسٹی آکسفورڈ میں اسکل ورلڈ فورم کی باوقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کو تعلیم کے فروغ کیلئے کوششوں پر گلوبل ٹریچری ایوارڈ دیا گیا۔ ایوارڈ وصول کرنے کے بعد ملالہ یوسف زئی نے اپنے مشن کے بارے میں مختصرخطاب کیا اورحاضرین محفل سے داد و تحسین وصول کی۔

ملالہ یوسف زئی یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی دنیا کی تیسری شخصیت ہیں، اب تک یہ ایوارڈ صرف ڈسمنڈ ٹوٹو کو نسلی تعصب کے خلاف جدوجہد پر اور بنگلہ دیش کے بینکار محمد یونس کو اعلٰیٰ معاشی خدمات پر نوازا جاچکا ہے۔ دوسری طرف معروف امریکی فنکارہ سیلینا گومز نے ملالہ یوسف زئی کے ساتھ تعلیم کے فروغ کیلئے مددگار بننے کا اعلان کردیا۔ سماء

اور

کا

ایک

dramatic

pcns

Tabool ads will show in this div