عمران خان گھرمیں موجود پیرنی سے پوچھیں؛طلال چوہدری

اسلام آباد:ليگي رہنما طلال چوہدري نے اپنے خلاف توہین عدالت کیس میں پیشی کے موقع پرچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تیسری شادی کے حوالے سے پھرطنزکرڈالا۔

سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملتان میٹروکنسٹرکشن کمپنی کے سی ای او فیصل سبحان کے حوالے سے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے گھر پيرني موجود ہے۔ وہ اُس سے پوچھيں کہ فيصل سبحان کہاں ہيں؟۔

سابق ڈی جی ایل ڈی سے احد چیمہ سے متعلق طلال چوہدری نے کہا کہ احد چیمہ کی گرفتاری ایک نیا کیس ہے ، پنجاب کی بیورو کریسی نے بہت کام کیا، کام کرنے والوں پر الزامات لگیں گے تو بیوروکریسی پریشان ہوگی ۔

واضح رہے کہ آج احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا ٹاک میں عمران خان نے کہا تھا کہ ملتان میٹرو کنسٹرکشن کمپنی کا سی ای او فیصل سبحان کدھرغائب ہے؟عمران خان کا دعوٰی یہ ہے کہ فیصل سبحان کوشريف خاندان کے خلاف بيان پراغوا کیا گیا ہے۔

IMRAN KHAN

bushra maneka

Bushra Manika

Faisal Subhan

CEO Multan Metro Construction Company

Tabool ads will show in this div