بھارتی عام انتخابات کاچوتھامرحلہ،4ریاستوں کے7حلقوں میں ووٹنگ

اسٹاف رپورٹ
نئی دہلی : بھارت میں عام انتخابات کا آج چوتھا مرحلہ ہے، چار ریاستوں کے سات حلقوں میں پچاس لاکھ سے زائد ووٹرز، چوہتر امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

لوک سبھا کے انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں ریاست گوا، آسام، تریپورہ، اور سکم کی سات نشستوں پر پولنگ ہو رہی ہے، دو نشستیں گوا کی ہیں، جب کہ  انیس امیدوار مقابلہ پر ہیں۔ شمالی گوا کی نشست پر کانگریس کے روی نائیک، بی جے پی کے شریپد نائیک، اور عام آدمی پارٹی کے دترم ڈیسائی اہم امیدوار ہیں۔

جنوبی گوا کی نشست پر کانگریس کے ایلکسیو ریگینالڈو، بی جے پی کے نریندرا سویکار، اور عام آدمی پارٹی کی سواتی کیر کار اہم ہیں، تریپورہ سے بھی ایک نشست پرپولنگ ہو رہی ہے۔ آسام میں تین نشستوں پر جب کہ ایک نشست پر سکم میں امیدوار آمنے سامنے ہیں۔ سماء

میں

vote

steel

Tabool ads will show in this div