پی ایس ایل: آج کراچی کنگزاورلاہورقلندرزکا دنگل ہوگا
دبئی: پاکستان سپر لیگ سیزن 3 میں آج صرف ایک میچ کھیلا جائے گا۔ کراچی کنگز اور لاہورقلندرز کے درمیان معرکے کیلئے دونوں ٹیموں کے حمایتی پرجوش ہیں۔
کراچی کنگز اورلاہور قلندرز کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
میچ اس لحاظ سے نہایت اہمیت کا حامل ہے کہ لاہور قلندرز نے اب تک دونوں میچز میں شکست کاسامنا کیا ہے جبکہ کراچی کنگز نے اب تک کھیلے گئے دونوں میچز میں فتح پائی۔ اس لیے لاہور قلندر کی بھرپور کوشش ہے کہ آج کے میچ میں فتح ان کے حصے میں آئے۔
دونوں میچز جیتنے سے پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔ کنگز کے بعد ملتان سلطانز تین میں سے دو میچز میں فتح حاصل کر کے 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ پشاورزلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 2، 2 پوائنٹس ہیں جبکہ لاہور قلندرز پوائنٹس ٹیبل میں صفر کے ساتھ سب سے نیچے ہیں۔
لاہور قلندرز کی قیادت برینڈن میکلم کر رہے ہیں جبکہ کراچی کنگز کی کمان عماد وسیم کے ہاتھوں میں ہے۔