منموہن سیاچن ڈیل پر تیارتھے،وزارت دفاع آڑےآئی،مشیرکاانکشاف

ویب ایڈیٹر:
نئی دہلی : بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کے سابق مشیر نے انکشاف کیا ہے کہ من موہن سیاچن پر معاہدے کیلئے تیار تھے، مگر بھارتی وزارت دفاع آڑے آگئی تھی، انہوں نے یہ انکشاف اپنے کتاب ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر میں کیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کے سابق مشیر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ من موہن سنگھ سیاچن پر ڈیل کیلئے تیار تھے، تاہم وزارت دفاع کی مداخلت اور اس وقت کے وزیر دفاع اے کے اینتھونی اور بھارتی آرمی چیف جے جے سنگھ نے معاملات روکوا دیئے۔

من موہن سنگھ کے سابق مشیر سنجے بارو کی کتاب "ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر" نے سیاچن پر ڈیل اور دیگر سنسنی خیز انکشافات کے بعد بھارتی ایوانوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ نئے انکشافات کے بعد حکمراں جماعت اور موجودہ بھارتی حکومت چاروں جانب سے تنقید اور مشکلات میں گھیر گئی ہے۔

سنجے بارو نے اپنی کتاب میں دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم سیاچن کے دورے کے بعد اسے "کوہ امن" بنانے پر راضی تھے، تاہم بھارتی اسٹبلشمنٹ اس پر کسی طور تیار نہیں تھی۔ کتاب کے مطابق اس وقت کے وزیر دفاع اے کے انٹونی، پرنب مکھرجی اور آرمی چیف جے جے سنگھ نے ان کی ان کوششوں کو پروان چڑھنے نہیں دیا اور ایڑی چوٹی کا زور لگا کر معاملے کو روک دیا۔

تاہم کتاب میں مصنف سنجے بارو کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ بات حتمی طور پر نہیں کہی جا سکتی کہ سیاچن پر انٹونی کی مخالف جائز تھی تھی یا وہ صرف نہرو اور گاندھی حکومتوں کے بنائی گئی پالیسیوں پر گامزن تھے اور وہ نہیں چاہتے تھے کہ من موہن کے دور حکومت میں پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئے۔

کتاب میں یہ بھی درج ہے کہ سونیا گاندھی راہول کے وزیراعظم بننے کی منتظر تھیں، تاکہ معاملات میں بہتری اور مسائل کے حل کا سارا کریڈٹ خود اپنے حصے میں لیں سکیں، جب کہ کابینہ کی تمام اہم فائلیں سونیا گاندھی کی نظر سے گزرتی تھیں اور وہی ان پر فیصلہ اور دستخط کرتیں۔ وزیراعظم من موہن اس قدر اختیارات کے استعمال میں لاچار تھے کہ وہ اپنی مرضی سے وزرا اور کابینہ کا چناؤ بھی نہیں کر سکتے تھے۔

کتاب کے مطابق وزیراعظم من موہن نے جان کر اپنے ساتھیوں کی کرپشن پر آنکھیں بند رکھیں؟ دوسری جانب بی جے پی کی ترجمان نے کہا کہ قوم کو کتاب میں اٹھائے گئے تمام مسائل اور انکشافات سے متعلق حقیقت جاننے کا حق ہے، جس کی ذمہ داری حکمران جماعت کانگریس پر عائد ہوتی ہے۔ سماء

پر

Army Public School

Tabool ads will show in this div