ماضی کا حصہ بننے والی ٹرام روسی سڑکوں پرآج بھی رواں دواں
اسٹاف رپورٹ
ماسکو : دنیا کے کئی ملکوں میں غیر فعال ٹرام روس میں آج بھی رواں دواں ہے، روسیوں کویہ سواری بہت عزیز ہیں، اس کا ثبوت انہوں نے ٹرام کی سالگرہ منا کرکیا۔
ماسکو کی سڑکوں پر خراماں خراماں چلنے والی والی ٹرام سروس ایک سو پندرہ سال کی ہوگئی۔ مقبول عوامی سواری کی سالگرہ کے موقع پر عوام کی بڑی تعداد ٹرام میں سوار ہوئی تو دلچسپ مناظر دیکھنے کو ملے۔ کونکا نامی یہ انجن کئی سالوں سے ساکت رہنے کی وجہ سے چلنے سے قاصر تھا۔ سو سفید گھوڑوں کی ہارس پاور کے ذریعے انجن کو حرکت دی گئی۔ سماء