بچوں اور نو عمر افراد کے موٹاپے کی شرح میں 10 گنا اضافہ

اسلام آباد : گزشتہ چالیس سال کے دوران بچوں اور نو عمر افراد کے موٹاپے کی شرح میں 10 گنا اضافہ ہوا ہے۔

طبی جریدے لانسٹ کی حالیہ طبی تحقیق کے مطابق اس وقت دنیا بھر کے تقریبا 40 لاکھ لڑکے اور لڑکیاں موٹاپے کا شکار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق موٹاپا کئی بیماریوں کا سبب بنتا ہے اور اس حوالے سے بیماریوں پر اٹھنے والے اخراجات سالانہ 920 ارب پاﺅنڈ تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔

تحقیقی نتائج کے مطابق موٹاپا ٹائپ ٹو ذیابیطس، دل کی بیماریوں سمیت فالج اور کینسر جیسے موذی مرض کا سبب بن سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مشرقی ایشیاءمیں بچے سب سے زیادہ موٹاپے کا شکار ہیں جبکہ چین اور بھارت میں اس میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

ماہرین صحت نے اس حوالے سے کہا ہے کہ موٹاپے سے تحفظ اور صحت مند زندگی کیلئے فاسٹ فوڈز سے اجتناب اور ورزش کو عادت بنانے کی ضرورت ہے۔ سماء

Childern

born baby

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div