شام میں سرکاری فوج اور باغیوں کی جھڑپیں، طیاروں کی بمباری، کئی عمارتیں تباہ
اسٹاف رپورٹ
دمشق : شام ميں سرکاری فوج اور باغيوں کی لڑائی جاری ہے۔ بشار الاسد کی فوج نے دمشق کے مضافات ميں بمباری کرکے کئی عمارتوں کو تباہ کرديا۔
دمشق کے مضافاتی علاقے میں طیاروں اور دھماکوں کی گھن گرج اور دھويں کے بادل چھائے ہوئے ہیں، يہ طيارے دشمن کے نہيں بلکہ شامی فوج کے ہيں جنہوں نے اپنے ہی عوام کا جينا دو بھر کرديا ہے۔
جيٹ طياروں نے مشرقی علاقے غوطہ ميں بمباری کرکے کئی عمارتيں تباہ کرديں۔
دمشق کا دیہی علاقہ جوبر بھی سرکاری فوج نے دوسری بار بمباری کرکے املاک کو نقصان پہنچايا، دونوں حملوں ميں جانی نقصان کی تصديق نہيں ہوسکی، دوسری جانب مزاحمت کاروں کی گوريلا کارروائياں بھی جاری ہیں۔ سماء
registered
mistake
leg
تبولا
Tabool ads will show in this div