چیئرمین نادرا کے چھاپے اور ہدایات بے اثر

اسلام آباد: چیئرمین نادرا کے چھاپوں اور واضح ہدایت کے باجود نادرا سینٹرز میں صورتحال نہ بدلی، کراچي والے اب بھي شہری قومی شناختی کارڈ اور ب فارم کے حصول کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں۔

چیئرمین نادرا کے چھاپے اور ہدایات بے اثر ہوگئے کراچی میں نادرا سینٹرز عوام کو ریلیف دینے کو تیار نہیں، شہری کہتے ہیں صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آ رہی۔

میگا سینٹرز والے پہلے مختلف ڈاکیومنٹس کے بہانے چکر لگواتے ہیں، پھر کسی دوسرے سینٹر کا مشورہ دے کر جان چھڑا لیتے ہیں۔

گزشتہ روز چیئرمین نادرا نے شہر کے مختلف میگا سینٹرز کا دورہ کیا، ڈیفنس، سائٹ اور لیاقت آباد سینٹرز میں عملے کے خلاف کارروائی بھی کی۔

چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین نے حکم دیا تھا کہ شہریوں کو تنگ نہ کیا جائے، پاکستانی شہری ملک کے کسی بھی نادرا سینٹرز سے شناختی کارڈ بنوا سکتا ہے۔ سماء

raid

NADRA

Tabool ads will show in this div