نریندر مودی ہٹلر ہے، بھارتی سیاستدان

اسٹاف رپورٹ

نئی دہلی : گجرات میں سینکڑوں نہتے مسلمانوں کے قتل کے ذمے دار بھارتی انتہاء پسند رہنماء نریندر مودی کو آج تک اپنے کئے پر کوئی ندامت نہیں، بھارتی سیاستدان مودی کی بے حسی کو ہٹلر ازم قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں مقدموں سے بچ نکلنا مودی کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔

گجرات کے قصائی نریندر مودی  2002ء کے مسلم کش فسادات کے براہ راست ذمے دار تھے لیکن ماننے پر تیار نہیں، بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمار شندے کہتے ہیں کہ مودی ہٹلر ہے جو اپنے سوا کسی کی نہیں سنتا۔

کانگریس کے ایک اور رہمناء ایم افضل نے بھی مودی کو آڑے ہاتھوں لیا، کہتے ہیں ماضی میں بھی مودی اپنے اثر و رسوخ سے کئی مقدموں سے بچ نکلے۔

بی جے پی رہنماء مودی وزیراعظم کی کرسی پر براجمان ہونے کے خواب دیکھ رہے ہیں تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق گجرات فسادات کیس مودی اور وزرات عظمیٰ کے عہدے کے درمیان حائل ہوسکتا ہے۔ سماء

vote

Tabool ads will show in this div