پی ایس ایل3؛پشاورزلمی نےاسلام آبادیونائیٹیڈکےخلاف بازی مارلی

دبئی: پاکستان سپر لیگ کےچوتھےمیچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو34 رنزسے شکست دے دی۔پشاورزلمی نے اسلام آباد یونائیٹیڈکوجیت کیلئے177 رنز کا ہدف دیا ، پشاور کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے، کامران اکمل 53 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے.  مین آف دی میچ کا ایوارڈ زلمی کےبالرعمید آصف کو4 وکٹیں لینے پر دیا گیا۔

اسلام آباد یونائیٹیڈ کی جانب سے ہدف کا تعاقب آسان نہ تھا۔دوسرے اوور میں ہی اسلام آباد یونائیٹیڈ کی پہلی وکٹ گرگئی۔ عمید آصف کی گیند  پروالٹن 11رنز بناکر وہاب ریاض کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔دو گیندوں بعد ہی لیوک رانچی 3 رنز بناکر عمید کی گیند پروہاب ریاض  کےہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ عمید آصف نے اپنے دوسرے اوورمیں آصف علی کوآؤٹ کیا۔ انھوں نے 7 رنز بنائے۔ محمد حفیظ نے ان کا کیچ لیا۔

 

اس کے بعد عمید آصف کو چوتھی وکٹ بھی مل گئی جب حسین طلعت کا کامران اکمل نے دو رنز پر وکٹ کے عقب میں کیچ لے لیا۔افتخار احمد صرف 9رنز بناکر جورڈن کی گیند پر تمیم اقبال کےہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

شاداب خان،رسل اور پٹیل کی وکٹ ابتصام شیخ کےحصےمیں آئی۔

 

پشاور زلمی کی پانچویں وکٹ 164 رنز گر گئی، حارث سہیل 4 رنز بنا کر محمد سمیع کی گیند پر آندرے رسل کے ہاتھوں کیچ ہوگئے

پشاور زلمی کے 17 اوورز میں 151 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ

فہیم اشرف کی گیند پر ڈیرن سیمی 9 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے، پشاور زلمی کے 136 رنز پر 4 آؤٹ

پشاور زلمی کے 15 اوورز میں 132 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ

ڈیوائن اسمتھ 30 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔

پشاور زلمی کی دوسری وکٹ گر گئی، تمیم اقبال 39 رنز بنا کر آندرے رسل کی گیند پر شاداب خان کے ہاتھوں کیچ ہوگئے،  13 اوورز میں 121 رنز

تمیم اقبال اور ڈیوائن اسمتھ کے درمیان 33 گیندوں پر 52 رنز کی شراکت

پشاور زلمی کے 12 اوورز میں ایک وکٹ پر 114 رنز

پشاور زلمی کے 10 اوورز میں ایک وکٹ پر 100 رنز

پشاور زلمی کی پہلی وکٹ 69 رنز پر گر گئی، کامران اکمل 53 رنز بنا کر سمیت پٹیل کی گیند پر والٹن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے

کامران اکمل کی ففٹی، پشاور زلمی کے بغیر نقصان کے 68 رنز

پشاور زلمی کے 6 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 57 رنز

پشاور زلمی کے 5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 43 رنز

پشاور زلمی کے 4 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 36 رنز

دبئی : پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے چوتھے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق ہیمسٹرنگ انجری کے باعث آج کا میچ نہیں کھیل رہے، ان کی عدم موجودگی میں رومان رئیس قیادت کریں گے جبکہ کافی عرصے بعد ویسٹ انڈین اسٹار آندرے رسل اسلام آباد کا حصہ ہوں گے۔

ڈیرن سیمی کے مطابق پشاور زلمی میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، حماد اعظم کی جگہ عمید آصف کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ سماء

PESHAWAR ZALMI

QUETTA GLADIATORS

KARACHI KINGS

ISLAMABAD UNITED

Karachi Kings vs Quetta Gladiators

KK vs QG

psl 2018

Pakistan Super League 2018

PSL18

PSL 2018 live streaming

PSL 2018 scorecard

Karachi Kings vs Quetta Gladiators live score updates

KK vs QG live score updates

KK vs QG live streaming

PSL 2018 live score updates

PSL 2018 scoreboard

PSL 2018 streaming

PSL live score updates

PSL live streaming

QG vs KK

Quetta Gladiators vs Karachi Kings

Quetta Gladiators all wickets

Islamabad United vs Peshawar Zalmi

IU vs PZ

live score

QG vs LQ live score updates

QG vs LQ live streaming

Tabool ads will show in this div