بھارتی خبروں پر ایف اے ٹی ایف کا اظہار ناپسندیدگی، فیصلہ جون میں ہوگا، احسن اقبال
اسلام آباد : احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جون ميں ايف اے ٹی ايف کا فيصلہ آئیگا، اس سے قبل کچھ کہنا ٹھيک نہيں ہوگا، بھارتی خبروں پر ايف اے ٹی ايف نے ناپسنديدگی کا اظہار کيا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف ہم کسی کا ايجنڈہ ليکر نہيں چل رہے، پاکستان نے منی لانڈرنگ کیخلاف اقدامات کئے ہیں، امریکا کی طرف سے سیاسی دباؤ کا سامنا ہے، پاناما کیس کو سیاسی مسئلہ بنادیا گیا، سیاست میں ٹارگٹ کلنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے، پاکستانی عوام سیاست کو سمجھنے لگے ہیں۔
وہ بولے کہ پاک امریکا کے درمیان بداعتمادی سے دونوں ممالک کا نقصان ہوگا، ہمسایہ ملک سرجیکل اسٹرائیکس کی دھمکیاں دے رہا ہے، مقابلہ کریں گے، پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف تاريخی کاميابياں حاصل کيں۔
احسن اقبال کا مزید مکہنا ہے کہ جون میں ایف اے ٹی ایف کا فیصلہ آئے گا، اس سے قبل کچھ کہنا ٹھیک نہیں ہوگا، 2015ء تک پاکستان واچ لسٹ میں تھا، بھارتی خبروں پر ايف اے ٹی ايف نے ناپسنديدگی کا اظہار کيا ہے، ہمارے خلاف سياسی بنيادوں پر قرار داد پيش کی گئی، اس کامقصد پاکستان کو دباؤ ميں ڈالنا ہے۔ سماء