عمران خان کی شادی کے گواہ کا ریحام خان سے معافی مانگنے کا مطالبہ
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی دوست اورتیسری شادی کے گواہ زلفی بخاری نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ ريحام خان کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرشدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
اپنے ٹویٹ میں زلفی بخاری نے ریحام خان سے معافی مانگنے کا مطا؛بطہ کرتے ہوئے کہا کہ ریحام خان نے بشریٰ بی بی کے پردے پر اعتراض کرکے مسلم خواتین کی دل آزاری کی ہے، وہ اپنے بيان پر تمام خواتين سے معافی مانگیں۔
Extremely reckless and opportunistic rhetoric by Reham. Pandering to tabloids and in the process insulting every Muslim woman around the world, who chooses to veil herself in any way she wishes. https://t.co/ltPqlCfpYe
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) February 24, 2018
ٹویٹر پیغام میں زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے مسلم دنيا ميں پردہ کرنے والی خواتين کی بےعزتی کی ہے، حجاب کرنے والی خواتين کو دنيا کے مختلف ممالک ميں نفرت کا سامنا ہے، امريکا اور يورپ ميں رہنے والی خواتين اپنے حقوق کيلئے لڑرہی ہیں۔
Hijab/Veil-wearing women face the hate and abuse in many parts of the western world. Their everyday struggle and and fight for their liberty from Europe to America has just been insulted by Reham. An apology is required for this disgusting insult.
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) February 24, 2018
واضح رہے کہ ریحام خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ نکاح کے موقع پرحجاب والی تصویر عمران کے طالبان حامی ہونے کی تاثر کی تصدیق کرتی ہے۔
زلفی بخاری نے عمران خان کي تيسري شادي ميں اہم کردارادا کیا تھا۔