میکسیکو،سات اعشاریہ دوشدت کےزلزلےکی سی سی ٹی وی فوٹٰیج

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
میکسیکو سٹی : گزشتہ روز میکسیکو میں سات اعشاریہ دو شدت کے زلزلہ کی ایکسکلوزو فوٹیج جاری ہوگئی۔

ٹیلی ویزا ٹی وی اسٹیشن میں براہ راست شو کے دوران ہلچل مچ گئی۔ میکسیکو کے دارالحکومت میں صبح نو بج کر ستائیس منٹ کے وقت مقامی ٹی وی اسٹیشن پربراہ راست مارننگ نیوز شو جاری تھا کہ یکا یک زمیں تھرتھرائی اور زندگی معمول سے ہٹ گئی۔

سات اعشاریہ دو شدت کے جھٹکوں نے شو اینکر کے حواس ہلا کر رکھ دئیے مگر وہ کمال اعتماد سے صورت حال بیان کرتا رہا۔ لوگ سڑکوں پر نکل آئے، کئی لوگ صدمہ سے دو چار دکھائی دئیے۔

زلزلے سے کئی عمارتوں کے مختلف حصے گرگئے۔ حکام زلزلے سے ہونے والے نقصان کا اندازہ لگا رہے ہیں، کسی شخص کے مرنے کی کوئی اطلاع نہیں۔ سماء

ٹی

وی

Tabool ads will show in this div