فتح کے بعد ملتان سلطانزکی برانڈ ایمبیسڈرنے کیاکیا؟
گزشتہ روزلاہورقلندرزکوشکست دینے کے بعد ملتان سلطانز کے کھلاڑی توخوشی سے بےقابو تھے ہی، برانڈ ایمبیسڈرز بھی نہال نظر آئے۔ نیلم منیر نے اپنے انسٹا گرام پیج پر میچ کے بعد لی گئی تصاویر پوسٹ کیں۔
ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک کے ساتھ لی گئی تصویر میں نیلم منیر نے لکھا کہ پہلی فتح ۔۔ بہت سی ابھی باقی ہیں۔ ساتھ میں احسن خان بھی موجود ہیں۔
کمارا سنگا کاراکواپنا پسندیدہ کھلاڑی قراردیتے ہوئے نیلم منیر نے جیت پر اللہ کا شکراداکیا۔
نیلم منیر نے اسٹیڈیم میں موجود اپنی والدہ کے ساتھ بھی تصاویر شیئر کیں۔
lahore qalandars
Neelam Munir
PSL3
Multan Sultans
تبولا
Tabool ads will show in this div